7بار ’’یَابَرُّ ‘‘ پڑھ کر جسم پر پھونک مارنے سے کیا جسم میں کیا طاقت پیدا ہوتی ہے ؟ بڑا ہی نایاب وظیفہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 7بار ’’یَابَرُّ ‘‘ پڑھ کر جسم پر پھونک مارنے سے کیا جسم میں کیا طاقت پیدا ہوتی ہے ؟ بڑا ہی نایاب وظیفہ ۔۔۔اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں نظر لگ گئی ہمارے کاروبار کو نظر لگ گئی ہمارے چھوٹے معصوم بچے کو نظر لگ گئی یہ بچہ سارا دن روتا رہتا ہے چیختا چلاتا ہےتو اس طرح نظرِ بد کی وجہ سے انسان کے کئی کام درہم برہم ہوجاتے ہیں
تکالیف شروع ہوجاتی ہیں اس سے پھر بیماریاں بن جاتی ہیں یہ نظر بد کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا یہ ایسی چیز ہے کہ اس سے ہلاکت بھی ہوجاتی ہے موت بھی واقع ہوجاتی ہے اور بہت سے واقعات ہم نے اپنی زندگی میں دیکھے ہیں کسی جانور کو نظر لگی وہ وہیں تڑپ کر ختم ہوگیا اور بچے کو نظر لگی وہ اچھا خاصا کھاتاپیتا کھیلتا کودتا بستر پر پڑ جاتا ہے
اب اس چیز کا ابتدائی علاج جیسے ہی پتہ چلے کہ نظر کی شکایت ہے اللہ کا صفاتی نام ہے یَابَرُّ اسے آپ نے اول آخر ایک ایک مرتبہ درود پاک پڑھ کر سات مرتبہ یَابَرُّ پڑھ کر اس بچے کے اوپر دم کرنا ہے تو یہ دم آپ دن میں تین مرتبہ کریں آپ کو دم کروانے کے لئے کسی کے پاس لے جانے کی ضرورت نہیں ہے
گھر میں بچے کی ماں دم کرسکتی ہے کاروبار کے اوپر ہے تو گھر کے بڑے آدمیوں میں سے جو گھر کا سربراہ ہے ذمہ دار ہے مرد ہے یا عورت ہے وہ بھی اپنے کاروبار کا تصور کر کے یابرُّ سات مرتبہ پڑھے اول آخر درود ابراہیمی پڑھ لے صبح بھی کرے اور ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد پھر یہ عمل کرے اور رات کو پھر مغرب کے بعد یا عشاء کے بعد اسی طرح سات مرتبہ یَابَرُّ پڑھے اول آخر ایک ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لے
اور یہ عمل اسی طرح سات دن مسلسل پڑھے تو انشاء اللہ اُسے اس بیماری یعنی نظرِ بد والی جو بیماری ہے اس سے افاقہ ہوگا اور کاروبار کا معاملہ اگر خراب ہو رہا ہے تو اس میں ترقی ہوگی کامیابی ہو گی بچے کے اوپر ہے تو انشاء اللہ بچہ بھی تندرست ہوگا صحیح سلامت ہوگا اور جس چیز کے اوپر ہے آپ کے مال مویشیوں کے اوپر ہے
بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ بھینس رکھی ہوئی ہے نظر لگ جاتی ہے جو سات آٹھ کلو دودھ ہوتا ہے دو ڈھائی کلودودھ دیتی ہے وہ ہوتا یہ ہے کہ اسے نظر بد لگ جاتی ہے تو ابتدائی علاج یہی ہے اور اگر معاملہ بہت ہی شدید بڑھ جاتا ہے تو پھر آپ کسی عامل سے رجوع کیجئے یہ اتنا خیال رکھئے کسی لٹیرے اور چور ڈاکو سے رجوع نہ کریں
اس کام میں بڑا دھوکہ ہے ہم بار بار یہی کہتے ہیں اور اس لئے بتاتے ہیں کہ خود یہ عمل کیجئے اور انشاء اللہ اس کے اندر بہت فائدہ ہوتا ہے عامل کے کرنے میں طاقت اس بات کی ہوتی ہے کیونکہ اس نے اس کا پورا چلہ کیا ہوتا ہے اس کی زکوٰۃ ادا کی ہوتی ہے اس لئے اس کے عمل کے اندر طاقت اور برکت بڑھ جاتی ہے ہوتا یہی عمل ہے
جو ہم آپ کو بتاتے ہیں یہی چیز ہوتی ہے اور ہم بھی یہی کرتے ہیں ساری طاقت اللہ کے ناموں کے اندرہے اور ان کی زکوٰۃ کیا ہوتی ہے ایک خاص مقدار میں کچھ دنوں کے اندر اس کو پڑھنا ہوتا ہے وہ زکوٰۃ اداہوجاتی ہے اس لئے طاقت بڑھ جاتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
7بار ’’یَابَرُّ ‘‘ پڑھ کر جسم پر پھونک مارنے سے کیا جسم میں کیا طاقت پیدا ہوتی ہے ؟ بڑا ہی نایاب وظیفہ