”جس گھر میں سورۃ اخلاص رات سوتے وقت پڑھی جائے وہاں کیا ہوتا ہے؟“

سردار بنا کر بھیجا پورے سفر کے دوران ان کا یہ معمول رہا کہ نماز میں وہ سورۃ اخلاص پر قرات کا خاتمہ کرتے تھے ۔ واپسی پر ان کے ساتھیوں نے آپﷺ سے اس کا ذکر کیا آپﷺ نے فرمایا کہ ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں جب ساتھیوں نے استبصار کیا تو جواب ملا کہ اس سورت مبارکہ میں رحمٰن کی صفت بیان کی گئی ہے

لہذا اس کا پڑھنا مجھ کو محبوب ہے جب آپ کو یہ بات بتائی تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ان کو خبر دیدو کہ اللہ بھی انکو محبوب رکھتا ہے ۔ اگر سوتے وقت یہ سورت پڑھی جائے تو انسان ہر شے سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تو سونے سے پہلے اگر سورت فاتحہ اور سورت اخلاص پڑھ لے موت کے سوا ہر چیز سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔

آپﷺ نے فرمایا گھر میں داخل ہوتے ہوئے جس نے سورت اخلاص کا ورد کیا اس کے گھر سے فقر وفاقہ ہمیشہ کیلئے رخصت ہوا ۔اسی طرح سورۃ اخلاص سردرد کے دم کیلئے بھی استعمال کرنا چاہیے ۔ اس کا طریقہ روایت میں کچھ ایسے ملتا ہے کہ دم کرنے والا اور کروانے دونوں چوکڑی مار کر بیٹھ جائیں۔

پھر گیارہ بار سورۃ اخلاص کو پڑھ کر مریض کی کن پٹیوں کو انگلی سے پکڑتے ہوئے آہستہ آہست دونوں بھنووں کے درمیان لاکر دم کرتے جائیں اور انگوٹھا کھینچ لیں اسی گیارہ روز دم کرنے سے انشاء اللہ سردر د ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا ۔ یہ وظیفہ ان لوگوں کیلئے ہے جن کا سراکثر درد کرتا رہتا ہے۔

”جس گھر میں سورۃ اخلاص رات سوتے وقت پڑھی جائے وہاں کیا ہوتا ہے؟“
”جس گھر میں سورۃ اخلاص رات سوتے وقت پڑھی جائے وہاں کیا ہوتا ہے؟“

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top